چین کے کئی صوبوں میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب کا امکان

پیر 30 مئی 2016 16:08

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) چین کے جنوبی صوبے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے جہاں اب تک ہونیوالی بارشوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ چین کے جنوب مغربی اور جنوبی صوبوں میں شدید ژالہ باری اور طوفانی بارشیں آئندہ تین دنوں میں تباہی مچا سکتی ہیں ، یہ بارشیں ہوئی ہی اور یانگ ژی دریاؤں کے علاقے میں ہوں گی جس سے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے ، تباہ کن بارشوں کا آئندہ دو روز میں سچوان ،ہینان ، ہیبیائی ، انہوئی ،جیانگ ژو اور شان ہائی میں امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

پیشنگوئی کے مطابق یہاں 130ملکی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے ، گذشتہ ہفتے ہونیوالی بارشوں کے باعث ہینان صوبے میں 27ہزار اور گوانگ ڈانگ صوبے میں 40ہزار افراد بے گھر ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :