کمبوڈیا کے بادشاہ دو جون سے چین کا سرکاری دور ہ کرینگے

پیر 30 مئی 2016 16:08

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) کمبوڈیا کے باد شاہ لورو ڈام سیامونی چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر دو جون کو بیجنگ پہنچیں گے ، انہیں اس دورے کی دعوت چین کے صدر ژی جن پنگ نے دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کا اعلان یہاں وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے کیا ہے ۔کمبوڈیا اور چین کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور کمبوڈیا عالمی اور علاقائی مسائل میں چین کا حامی ہے ، اس لئے اس دورے کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :