کمبوڈیا کے وزیر اعظم سے چینی مکاؤ کے سرمایہ کاروں کی ملاقات

معیشت،سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پیر 30 مئی 2016 15:31

نوم پنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمدیش ٹیکو ہن سین نے گذشتہ روز چینی مکاؤ کے سابق چیف ایگزیکٹو ایڈمن ہو ہاؤ وا سے ملاقات کی جو چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی نیشنل کمیٹی کے وائس چیئرمین بھی ہیں ، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور تعاون میں اضافے کیلئے تبادلہ خیال کیا،ملاقات چینی مکاؤ کے سابق چیف ایگزیکٹو کی خواہش پر ہوئی جو مکاؤ کے سو سرمایہ کاروں کے ایک وفد کے ہمراہ یہاں بزنس فورم میں شرکت کیلئے آئے تھے ۔

یہ بات وزیر اعظم کے معاون وزیر کاؤ کم ہورن نے بتائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تجویز پیش کی کہ سابق چیف ایگزیکٹو کو مکاؤ سرمایہ کاروں اور سیاحوں کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مکاؤ اور کمبوڈیا کے درمیان ہوائی سروس کی تعداد میں اضافے کی خواہش کا بھی اظہار کیا کیونکہ اس وقت صرف ایک ہوائی کمپنی براہ راست پروازیں چلا رہی ہیں ۔انہوں نے مکاؤ کے سرمایہ کاروں سے درخواست کی کہ وہ کمبوڈیا سے زرعی اشیاء خصوصاً چاول اور گارمنٹس کی مصنوعات خریدنے کے لئے کام کریں ۔مکاؤ کے سابق چیف ایگزیکٹو نے کمبوڈیا کے وزیر اعظم کی تجاویز سے اتفاق کیا اور کہا کہ وہ چین اور کمبوڈیا کے درمیان معاشی ، تجارتی سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کیلئے تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :