پاکستان مسلم لیگ (ن )کے کارکنان کو اپنی عظیم قیادت پر فخر ہے‘ سیما جیلانی

پیر 30 مئی 2016 15:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کا پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی جوہر ی قوت بنانے کا عظیم الشان کارنامہ قوم کے لئے ہمیشہ قابل فخر رہے گا۔پاکستان کے عوام نے یوم تکبیر جوش و جذبے کے ساتھ مناکر ملک و قوم کی سلامتی ، استحکام ، ترقی اور خوشحالی اور وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کی دعائیں مانگیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رکن قومی اسمبلی سیما جیلانی نے خواتین پارٹی کارکنان کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے کارکنان کو اپنی عظیم قیادت پر فخر ہے جس نے ملکی سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور عالمی طاقت کی ہر پیشکش کو ٹھکرا کر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے فیصلے کو ترجیح دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ایک ذمہ دار نیوکلئیر پاور ہے اور کسی بھی دشمن کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہو سکتی۔

سیما جیلانی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت نے ہر فیصلہ ملک و قوم کے مفاد میں کیا اور یہی وجہ ہے کہ مخالفین کے ہر پراپیگنڈے کے باوجود پاکستانی عوا م کے دلوں میں وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی محبت کم نہیں ہوسکی بلکہ ہر دن کے ساتھ موجودہ حکومت کی عوامی مقبولیت کے گراف میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان جلد صحت یا ب ہو کر دوبارہ ملک و قوم کی خدمت کریں گے اور پاکستان کے عوام کی زندگی میں خوشحالی لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :