سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس پرسوں ہوگا

پیر 30 مئی 2016 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس منگل کو ہو گا جس میں معلومات تک رسائی کے بل پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلا س کی صدارت سینیٹر کامل علی آغا کر ینگے جس میں ضابطہ اخلا ق کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور فلم ”مالک“ پر پابندی کے معاملے پر رپورٹ بھی پیش کی جائیگی، کمیٹی کو پاکستانی مشنز میں پریس آفیسرز کی تقرریوں پر پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :