ساہیوال ‘ نواحی گاؤں رتی بٹی میں خاتون نے ہوس پرستانہ نگاہوں سے گھورنے والے جعلی پیر پر جوتوں کی بارش کردی

پیر 30 مئی 2016 15:24

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) نواحی گاؤں رتی بٹی میں خاتون نے ہوس پرستانہ نگاہوں سے گھورنے والے جعلی پیر پر جوتوں کی بارش کردی میڈیا رپورٹ کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں رتی بٹی میں مشتاق احمد نامی ڈبہ پیر نے اپنا ڈیرہ جما رکھا تھا اور گزشتہ 5 ماہ سے گاؤں میں ہی مقیم تھاپیر کی صبح ایک مقامی خاتون اپنے مسئلہ کا حل تلاش کرتی ہوئی جعلی پیر کے ڈیرے پر آئی جہاں ہوس پرست شخص نے خاتون سے نازیبا گفتگو کی اور بدتمیزی کرنے کی کوشش کی جس پر خاتون نے باہر آکر واویلا مچانا شروع کردیا اور لوگوں کو اکٹھا کرکے جعلی پیر پر جوتوں کی بارش کردی۔