پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون اور انیس احمد ایڈووکیٹ برطانیہ پہنچ گئے ‘مختلف وفود سے ملاقاتیں

پیر 30 مئی 2016 15:19

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون اور انیس احمد ایڈووکیٹ برطانیہ پہنچ گئے ۔رضا ہارون اور انیس ایڈووکیٹ نے لندن میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اور پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رضا ہارون اور انیس ایڈووکیٹ کچھ دنوں میں لندن میں پریس کانفرنس کریں گے، جس میں برطانیہ میں پارٹی سیٹ اپ کا اعلان کیا جائیگا ۔