جعلی شناختی کارڈز کی روک تھام کے لیے قومی شناختی کارڈز کی تصدیق ضروری ہے ‘سابق سیکرٹری داخلہ

پیر 30 مئی 2016 15:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) سابق سکرٹری داخلہ تسنیم نورانی نے کہا ہے کہ جعلی شناختی کارڈز کی روک تھام کے لیے قومی شناختی کارڈز کی تصدیق ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈز کے اجراء کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے تا کہ سسٹم کو بہتر بنایا جاسکے۔سابق سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ قومی شناختی کارڈز کی تصدیق کو6 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنا آسان کام نہیں ہے کیونکہ نادرا کے پاس شناختی کارڈز کے مراکز کی تعداد بہت کم ہے اور اس کام کی تکمیل کے لیے مزید مراکز کی ضرورت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :