ڈیرہ مراد جمالی، قتل کے مقدمات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

پیر 30 مئی 2016 15:15

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے تین روز قبل پولیس لاک اپ سے فرار ہونیوالے قتل کے مقدمات میں ملوث قیدی کو سندھ کے علاقے گڑھی خیرو سے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد ریجن شر جیل کریم کھرل کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او نصیرآباد ملک محمد سلیم لہڑی نے ایس ایچ او سٹی شمن علی سولنگی کے ہمراہ بھاری پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پرسندھ کے علاقے گڑھی خیرو ایک مکان پر چھاپہ مار کر پولیس لاک اپ سے فرار ہونیوالے قتل کے مقدمات میں ملوث قیدی عاشق علی پلال کو گرفتار کرلیا گیا جن کے خلاف پولیس لاک اپ سے فراری کا نیا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد ریجن شر جیل کریم کھرل نے فرارہونے والے قیدی کی دوبارہ گرفتاری پر پولیس پارٹی کو مبارکباد دی ہے جہنوں نے محنت کرکے دوبارہ قیدی کو گرفتار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :