امید ہے کہ نواز شریف جلد واپس آ کر عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے

سابق افغان صدرحامد کرزئی کی وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

پیر 30 مئی 2016 15:14

اسلام آباد/کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) سابق افغان صدرحامد کرزئی نے وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ نواز شریف جلد واپس آ کر عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سابق افغان صدرحامد کرزئی نے ٹیلیفونک رابطہ کر کے وزیراعظم نواز شریف کی خیریت دریافت کی۔ حامد کرزئی نے وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ نواز شریف جلد واپس آ کر عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔