کراچی،پی آئی اے کی جدہ جانیوالی پرواز کی فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

پیر 30 مئی 2016 15:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز میں فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی،خرابی دور کرنے کے بعد پرواز کو روانہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان پی آئی اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 741میں فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی، فنی خرابی دور کرنے کے بعد پرواز کو جدہ کیلئے روانہ کر دیا گیا۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔

متعلقہ عنوان :