موجودہ حکومت غریب عوام پر مظالم ڈھا رہی ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کا ساتھ دیا، ماں اور نانا کا مشن پورا کرونگا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی روات میں میڈیا سے گفتگو

پیر 30 مئی 2016 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت غریب عوام پر مظالم ڈھا رہی ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کا ساتھ دیا، ماں اور نانا کا مشن پورا کروں گا۔

(جاری ہے)

پیر کو میرپور آزاد کشمیرمیں جلسے سے خطاب کیلئے روانگی کے موقع پر روات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غریب بھوکا سوتا ہے کوئی پرسان حال نہیں، صرف پیپلزپارٹی ہی ہے جس نے ہمیشہ غریبوں کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کا احتساب ہونا چاہیے، موجودہ حکومت غریب عوام پر مظالم ڈھا رہی ہے، اپنی ماں اور نانا کا مشن پورا کروں گا۔