پی پی 175 میں دوبارہ انتخابات کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار، یعقوب ندیم سیٹھی کی رکنیت بحال

پیر 30 مئی 2016 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 175قصورمیں دوبارہ انتخابات کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی رکنیت بحال کر دی۔ پیر کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی اپیل منظور کرتے ہوئے پی پی 175قصور میں دوبارہ انتخابات سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے بے ضابطگیوں کی بناء پر حلقے میں دوبارہ انتخاب کا حکم دیا تھا، الیکشن ٹربیونل میں درخواست مدمقابل آزاد امیدوار محمد الیاس خان نے دائر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :