چین نے سویلین ہائی ریزولوشن میپنگ کے لئے سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے اک کامیاب تجربہ کر لیا

پیر 30 مئی 2016 15:01

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) چین نے نئی سویلین ہائی ریزولوشن میپنگ کے لئے نیا سیٹلائیٹ خلا میں روانہ کر دیا۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی صوبہ شانکی میں تائیوان سیٹلائیٹ لانچ سنٹر سے زائیوان ٹو سیٹلائیٹ خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لانگ مارچ کیریئر راکٹ کا یہ 228واں فلائیٹ مشن ہے۔ یہ سیٹلائیٹ وسائل کے سروے، قدرتی آفات کی روک تھام، زرعی ترقی، آبی وسائل منیجمنٹ اور شہری ترقی منصوبہ بندی کے لئے استعمال کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :