چین، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث6افراد ہلاک ، تین رہائشی گھر تباہ

پیر 30 مئی 2016 15:01

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) چین میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 6افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ صوبہ سنکیانگ میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین رہائشی گھر ملبے تلے دب گئے جسکے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہلاک جبکہ تین ہسپتال جا کر دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے چین میں طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات پیش آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :