افغانستان ، سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں، 11پولیس اہلکار ہلاک، 7زخمی

پیر 30 مئی 2016 15:00

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں گیارہ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک میں طالبان نے سکیورٹی چوکی پر حملہ کیا۔ جھڑپوں کے نتیجے میں گیارہ پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 7دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :