جدہ: کنگ سلیمان پُل پر آنے والی لاگت دس سال میں پوری ہو جائےگی: مصری وزیر

پیر 30 مئی 2016 14:50

جدہ: کنگ سلیمان پُل پر آنے والی لاگت دس سال میں پوری ہو جائےگی: مصری ..

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30مئی 2016ء): مصر کے سابق وزیر ِ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ کنگ سلیمان پُل پر آنے والی لاگت جو کہ تین سے چار ارب ڈالر تک ہے ،تقریباََ دس سال میں پوری کر لی جائے گی۔

(جاری ہے)

سات سال میں بحرِ احمر پر تعمیر ہونے والا پل پہلی دفعہ افریقہ اور ایشیاء کو براسطہ پُل ملائے گا۔ اس پُل سے مصر اور سعودی عرب میں تجارت کو فروغ ملے گا ۔ تعمیر کے بعد مصر اور سعودی عرب کے درمیان سفر میں لگنے والے وقت میں 30منٹ کی کمی آئے گی۔ عرب ممالک کے درمیان تجارت کا فروغ ممکن ہو گا۔