نرسز کو ہڑتال پر اکسانے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ،پنجاب حکومت

پیر 30 مئی 2016 14:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء)مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں ، نرسز کو ہڑتال پر اکسانے ، زبردستی وارڈز سے نکالنے اورہسپتالوں میں غنڈہ گردی کرنے والو ں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا-محکمہ صحت نے نرسز کی اگلے گریڈوں میں ترقی کے علاوہ سینکڑوں نئی آسامیاں پیدا کی ہیں اور16ویں گریڈ کی نرسز کو تنخواہ کے علاوہ 10ہزار روپے خصوصی الاؤنس دیا جارہا ہے- انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل مل بیٹھ کر تلاش کیا جاسکتا ہے لیکن ان مسائل کا حل ہڑتال اور احتجاج نہیں ہے-انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کا ماحول خراب کرنے اور طبی اداروں کے تقدس کو پامال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی- انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل مل بیٹھ کر تلاش کیا جاسکتا ہے لیکن ان مسائل کا حل ہڑتال اور احتجاج نہیں ہے-انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کا ماحول خراب کرنے اور طبی اداروں کے تقدس کو پامال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی-