پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز ایسوسی ایشن کے مطالبات پورے نہ ہو سکے،احتجاجی دھرنا ،ریلی نکالی گئی

پیر 30 مئی 2016 14:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) شاہراہ قائداعظم کے معروف اور مصروف فیصل چوینگ نرسز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نرسوں کے مظاہرہ میں ٹیچنگ وسرکاری ہسپتالوں میں تعینات نرسوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں دھرنوں اورریلیوں کے حوالے سے مال روڈ کی تاجر تنظیمیں سراپا احتجاج بن ہوئی ہیں تاجرتنظیموں کے نمائندنوں نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہیں ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق مال روڈ کو ہر قسم کے احتجاجی مظاہروں سے متثنی قرار دیا گیا ہے جبکہ فیصل چوک میں مظاہروں اور دھرنوں کے باعث چاروں اطراف سے روڈ بند ہونے کے باعث ان کا کاروبار بری طرح متاثر ہوتاہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ہائیکورٹ کے احکامات پرعملدرآمد کرواتے ہوئے مال روڈ پر مظاہروں پر پابندی لگائے ورنہ ہم بھی احجتاجی میدان میں اتر آئیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پیرامیڈیکل سٹاف کے مطالبات پورے نہ ہوسکے پنجاب انسٹیٹوٹ آف مینٹل ہسپتال میں احتجاجی دھرنا دیا اور پی آئی سی کے باہر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ پیرامیڈکس رہنماوٴں نے 2 جون کو سیکرٹریٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ایک عرصہ سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کی راہ اپنائے ہوئے ہے۔ پیرا میڈیکل سٹاف کی جانب سے مینٹل ہسپتال میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

رہنماوٴں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے وعدے پورے کرے، پانچ سال سے وعدہ خلافی کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ خزانہ مطالبات کی منظوری میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔پمظاہرین کا کہنا تھا کہ گریڈ ایک سے گریڈ چار تک کے ملازمین کو سروس سٹرکچر، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل اور تمام ملازمین کو رسک الاوٴنس دیا جائے۔ پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے رہنماوٴں نے دو جون کو سیکرٹریٹ کے باہر مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں دھرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :