موسم گرما میں اسرائیل کے ساتھ کوئی محاذ آرائی متوقع نہیں ، حزب اللہ

پیر 30 مئی 2016 14:47

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) لبنانی تنظیم حزب اللہ نے موسم گرما میں اسرائیل کے ساتھ جنگ نہ ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نائم قاسم نے کہا ہے کہ ایسے کوئی آثار نہیں ہیں کہ اسرائیل لبنان پر نئے حملوں کی تیاری کر رہاہ ے۔ تاہم اگر اس نے ایسا کیا تو یہ پتہ چل جائیگا کہ حزب اللہ بھی ہر وقت بھرپور جوابی کارروائی کے لئے تیار رہنے والی تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم ایسی کوئی توقع نہیں ہے کہ موسم گرما میں اسرائیل کیساتھ کسی قسم کی کوئی محاذ آرائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :