ایران کا اپنے عازمین کو رواں سال فریضہ حج کے لئے نہ بھیجنے کا فیصلہ انتہائی قابل مذمت ہے، سعودی عرب

پیر 30 مئی 2016 14:47

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) سعودی عرب نے عازمین کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے نہ بھیجنے کے ایران کے فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا اپنے عازمین کو حج کی ادائیگی کے لئے نہ بھیجنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریضہ حج کے دوران ایران کا مناسک حج میں نئی چیزیں شامل کرنے کا مطالبہ بالکل ناقابل قبول تھا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ستر سے زائد ممالک کے ساتھ عازمین کی سکیورٹی اور تحفظ کی ضمانت فراہم کرنے کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے اور اسکے باوجود ایران کے الزامات بے بنیاد ہیں

متعلقہ عنوان :