فلسطینیوں کی ایک ہفتے میں 150 مزاحمتی کارروائیوں میں 4 صہیونی زخمی

پیر 30 مئی 2016 14:31

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے صہیونیوں پر مجموعی طور پر 150 مزاحمتی حملے کئے گئے جن میں چار صہیونی زخمی ہوئے جب کہ بھاری مقدار میں مالی نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے ’صوت الیہودی‘ ویب پورٹل کی جانب سے شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے ایک ہفتے میں 150 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔

ان کارروائیوں میں غزہ سے راکٹ فائر کیے جانے، غرب اردن میں فائرنگ، پٹرول بم حملے، دستی بموں سے حملے، چاقو سے دو بار حملے اور سنگ باری جیسی کارروائیاں کی گئیں۔ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی اور دو یہودی آباد کار زخمی ہوئے۔ فوجیوں پر حملہ رام اللہ کے قریب کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ ہفتے میں بھی فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے 150 مزاحمتی کارروائیاں کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :