ترکی میں مرمرہ پر صہیونی جارحیت کی برسی پر احتجاجی مظاہرے

پیر 30 مئی 2016 14:31

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کیلئے امدادی سامان لے کر آنیوالے ترکی کے امدادی جہاز’مرمرہ‘ پر 31 مئی 2010ء کو صہیونی فوج کی ننگی جارحیت کے 6سال مکمل ہونے پر صہیونی دہشت گردی کی یاد میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں ہزاروں افراد نے القدس ریلی نکالی جس میں مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

ان پر القدس کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے اور فلسطینیوں کی ہرممکن مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے مرمرہ پر اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کی مذمت کی اور ترک حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مرمرہ حملے پر معافی مانگے بغیر اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال نہ کرے۔ خیال رہے 31مئی 2010ء کو عالمی امدادی جہازوں کا ایک قافلہ فریڈم فلوٹیلا عالمی سمندری حدود سے ہوتے ہوئے غزہ کی جانب گامزن تھا کہ صہیونی بحریہ نے قافلے میں شامل ترک بحری جہاز مرمرہ پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے حملہ کرنے کے بعد اپنے فوجی کمانڈوز بھی جہاز پراتار دیے، جنہوں نے دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 ترک رضاکاروں کوشہید اور 50 کو زخمی کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :