چیچہ وطنی‘خاتون عمرہ پر روانہ ہونے سے قبل ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی

پیر 30 مئی 2016 14:27

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء)خاتون عمرہ پر روانہ ہونے سے قبل ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی،ذرائع کے مطابق بلاک نمبر10کا رہائشی کپڑے کا تاجر ملک منظور احمد اسکی بیوی جمیلہ بی بی اور دیگر رشتہ دار عمرہ کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس روانہ ہونے کیلئے تیارتھے کہ صبح نمازفجر کی ادائیگی کے بعدجمیلہ بی بی کو اچانک دل کی تکلیف شروع ہوگئی اور وہ چند ہی لمحوں میں خالق حقیقی سے جاملی،متوفیہ سینئر سٹیزن ملک خوشی محمد کی عزیز ہ تھی جس کی ناگہانی موت سے ہنستے بستے گھر میں صف ماتم بچھ گئی،متوفیہ نے اپنی موت سے چند لمحے پہلے اپنا سامان پیک کیا اور نماز کے بعدتسبیح شروع کردی اسی دوران اسے دل کا دورہ پڑ گیا جوجان لیوا ثابت ہوا۔