سندھ ہائیکورٹ نے وریام فقیر خاصخیلی کے خلاف کیس میں ایس ایس پی خیرپور پیر محمد شاہ کو 6 جون کو طلب کرلیا

پیر 30 مئی 2016 14:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما وریام فقیر خاصخیلی کے خلاف کیس میں ایس ایس پی خیرپور پیر محمد شاہ کو 6 جون کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما وریام فقیر خاصخیلی کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔وریام فقیر ودیگر پر2008 میں الیکشن کے دوران ایک شخص کے قتل کا الزام ہے ‘سیشن جج خیر پور نے 2011 میں ملزمان کو بری کردیا تھا تاہم چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لے کرکیس کو دوبارہ کھول دیا تھا۔عدالت نے ملزم سرور شاہ کی غیر حاضری کی وجہ سے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :