وزیراعظم محمدنواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری لندن کیرائل برامٹن ہسپتال میں ہوگی ‘تمام انتظامات مکمل

پیر 30 مئی 2016 14:10

لندن/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) وزیراعظم میاں نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ‘آپریشن کل منگل کو ہوگا۔ایک ہفتے تک میاں نوازشریف ہسپتال میں رہیں گے ڈاکٹرز کی اجازت سے ہی وطن لوٹیں گے ‘شہبازشریف بھی بیٹے حمزہ شہباز شریف کے ہمراہ اپنے بڑے بھائی وزیراعظم پاکستان کی تیمارداری کے لیے لندن پہنچ چکے ہیں۔

ادھر وزیراعظم محمد نواز شریف جن کی لندن میں منگل کو ہارٹ سرجری ہوگی کیلئے دنیا بھر سے صحت کیلئے دوسرے روز بھی دعاؤں کا سلسلہ جاری رہا‘ عالمی رہنماؤں، پارٹی ورکرز، مذہبی، شخصیات اور سیاسی رہنماؤں نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے،سوشل میڈیا پر فیس بک، ٹویٹر پر بھی وزیراعظم کیلئے لاکھوں خصوصی دعائیں کی گئی ہیں ملک بھر میں اور بیرون ملک وزیراعظم کی صحت کیلئے خصوصی دعائیہ تقریبات ہوئیں، پارٹی ورکرز اور پاکستانی کمیونٹی نے بھی دعا کی۔

(جاری ہے)

واشنگٹن اور قریبی ریاستوں ورجینیا اور میری لینڈ کی مساجد میں دعائیں مانگی گئیں جہاں بڑی تعدادمیں پاکستانی موجود ہیں۔ لوگوں نے وزیراعظم کے کامیاب آپریشن، ان کی جلد صحت یابی اور پاکستان کی خوشحالی کیلئے دعا کی۔ جمعہ کے خطبات میں مذہبی سکالرز نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ وزیراعظم کی مکمل صحت کیلئے دعا کریں۔

متعلقہ عنوان :