Live Updates

پی ٹی وی ‘ پارلیمنٹ پر حملہ کیس ‘ عمران خان اور طاہر القادری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی

پیر 30 مئی 2016 14:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی ‘پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان اور طاہر القادری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی جبکہ عدالت پیش نہ ہونے والے ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ۔ پیر کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے پی ٹی وی ‘ پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں ۔ عدالت نے عمران خان ، طاہر القادری اور پیش ہونے والے دیگر ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا جبکہ مسلسل غیر حاضر ملزمان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت گیارہ جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔ ملزمان پر دھرنوں کے دوران کار سرکار میں مداخلت ، توڑ پھوڑ اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات