دبئی:خواتین ، نوجوانوں سے کمپنیاں مقررہ وقت سے زیادہ کام نہیں کروا سکتی: لیبر لائ

پیر 30 مئی 2016 14:04

دبئی:خواتین ، نوجوانوں سے کمپنیاں  مقررہ وقت سے زیادہ کام نہیں کروا ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30مئی 2016ء): متحدہ عرب امارات کے لیبر لاء کے آرٹیکل 23کے مطابق خواتین اور نوجوانوں کو را ت کی شفٹوں میں کام کرنے کی اجازت نہیں ۔ یعنی نوجوان مسلسل 12گھنٹے کام نہیں کر سکتے ۔ آرٹیکل 25اس شق کو اور واضع کرتا ہے کہ نوجوانوں کے لیے چھ گھنٹے کام کرنے کی اجازت ہے۔اس میں کھانے کا وقفے کے لیئے ایک گھنٹے کا وقت دیا جانا ضروری ہے۔

نوجوانوں کو مسلسل چار گھنٹے کام سے زیادہ نیہں کروایا جا سکتا ۔ چار گھٹے کے بعد کھانے یا وقفہ آرام دینا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

قانون کے مطابق خواتین کو را ت کے وقت کام کروانے کی اجازت نہیں ۔یہاں ” رات “ کا مطلب گیارہ گھنٹے مسلسل کام کہ ہیں ،جو رات دس بجے سے لیکر صبح سات بجے تک ہے۔ لیکن کچھ صورت حال میں خواتین کام کر سکتی ہیں ، خاص طور پر ہیلتھ کیئر کے شعبے میں رات کی ڈیوٹی وغیرہ میں خواتین کو اجازت ہے۔اسی طرح بڑوں کے روزانہ آٹھ گھنٹے کام کرنے کی اجازت ہےْ۔ جبکہ کام کرنے کے اوقات کو ہوٹلز، کیفٹیریا، سکیورٹی، وغیرہ پر نوگھنٹون تک کام کروانے کی اجازت ہے۔ معمول کے اوقات کے علاوہ اگر کسی ملازم سے کام لیا جائے تو اس کو اوورٹائم میں شمار کیا جائے گا۔