نگران وزیر اعظم کی کوئی تجویز زیر غور نہیں‘ٹی او آرز کے معاملے پر فریقین کی نیت مثبت ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 مئی 2016 14:01

نگران وزیر اعظم کی کوئی تجویز زیر غور نہیں‘ٹی او آرز کے معاملے پر فریقین ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30مئی۔2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ لاہور کے علاقے گڑھی شاہو باجا لائن میں وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعائیہ تقریب کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اپنا علاج کرانے چند روز کے لیے لندن گئے تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق انہیں آپریشن کے لیے رکنا پڑا ، ملکی معاملات پر وزیر اعظم کی معاونت حاصل رہے گی۔ملکی سیاسی صورتحال پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وہ ٹی او آرز کی پہلی میٹنگ میں موجودتھے۔ ٹی او آرز کے معاملے پر فریقین کی نیت مثبت ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ پارلیمنٹ سے صدر کا خطاب یکم جون کو صبح11 بجے ہو گا، جبکہ بجٹ3 جون کو شام5 بجے پیش کیا جائے گا۔