یمن میں فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی، 20 فوجی ہلاک

پیر 30 مئی 2016 13:52

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء ) یمن کے جنوبی صوبے شبوہ میں سرکاری فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید لڑائی میں 20 فوجی ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق سرکاری فوج کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ باغیوں نے انکے اڈے پر حملہ کیا جسے پسپا کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حوثی باغیوں نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور اب وہ لڑائی جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :