اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم کی اہلیہ کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی

پیر 30 مئی 2016 13:50

اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم کی اہلیہ کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے ..

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) اسرائیلی پولیس نے نیتن یاہو کی اہلیہ کیخلاف سرکاری فنڈز کے ناجائز استعمال کرنے کے الزام مین فوجداری مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی ہے جس سے نیتن یاہو کی سیاسی مشکلات بڑھ جائیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دسمبر میں سکینڈل سامنے آنے کے بعد پولیس نے سارہ نیتن یاہو سے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی تھی اور معاملے کی چھان بین کے بعد اس حوالے سے فوجداری مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی ،سخت گیر نیتن یاہو آجکل اپنے سیاسی فیصلوں کی بنا پر تنقید کی زد میں ہیں جس کی وجہ سے انہیں کابینہ میں ردوبدل کرنا پڑاجس سے ان کے قریبی ساتھی دور ہو گئے ہیں تاہم اگر مقدمہ درج ہوتا ہے تو بنجمن نیتن یاہوکی سیاسی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں سارہ بنجمن پر سرکاری اور نجی رہائش گاہوں پر ریاستی فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے جبکہ سارہ نے الزامات کی تردیدہے۔

متعلقہ عنوان :