امریکہ ‘ہیوسٹن میں فائرنگ سے حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک ‘ 5افراد زخمی

پیر 30 مئی 2016 13:50

ہوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں فائرنگ سے ایک حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک اور 5افراد زخمی ہو گئے۔ ہیوسٹن پولیس کے مطابق شہر کے نواحی علاقے میں 2مسلح حملہ آوروں نے جدید ہتھیاروں سے اندھا دھند گولیاں چلائیں۔

(جاری ہے)

نتیجے میں کار میں سوار ایک شخص ہلاک اور 3افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک مشتبہ حملہ آور ہلاک ہوا دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے ‘پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا ہے، تاہم علاقہ مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

متعلقہ عنوان :