مشتبہ افراد کے وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد امریکی صدر کی رہائش گاہ کے اطراف نیا جنگلا لگانے کا فیصلہ

پیر 30 مئی 2016 13:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) مشتبہ افراد کے وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد امریکی صدر کی رہائش گاہ کے اطراف نیا جنگلا لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی سیکرٹ سروس اسٹاف نے اب اسی مشکل کا حل نکالنے کیلئے نیا جنگلہ لگانے کی تجویز دے دی ہے۔وائٹ ہاؤس کے مکینوں کی سیکورٹی کی ذمہ دار سیکرٹ سروس کو نیا چودہ فٹ بلند جنگلہ لگانے کے لئے کو دو وفاقی بورڈز سے منظوری لینا پڑے گی ۔پچھلے ہفتہ ہی ایک مسلح شخص وائٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہوگیا تھا اور سیکرٹ سروس اہلکار کی گولی سے زخمی بھی ہوگیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :