جدہ: بلیوں کے ساتھ سیلفی لینا درست نہیں ہے: سعودی عالم

پیر 30 مئی 2016 13:48

جدہ:  بلیوں کے ساتھ سیلفی لینا درست نہیں ہے: سعودی عالم

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30مئی 2016ء) : سعودی عرب کی عالم ِ دین کونسل کے سنیئر رکن اور عالمِ دین صالح بن فوزان الفوزان نے ٹی وی پر ایک پروگرام کے دوران کہا کہ ” جانوروں اور بلیوں کے ساتھ سلیفیاں لینا غلط ہے“۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ” وہ صرف بلی ہی کی بات نہیں کر رہے بلکہ کتا، بھیڑیا، یا کوئی بھی جانور ہو اسکے ساتھ بھی سلیفی لینا درست نہیں ہے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کے ساتھ تصویر لینے کی اشد ضرورت نہ ہو تو ان جانوروں کے ساتھ تصاویر،سیلفیاں لینا درست نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :