لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم کے اختیارات اسحاق ڈار کے سپرد کرنے کے اقدام کو چیلنج کر دیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 مئی 2016 13:43

لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم کے اختیارات اسحاق ڈار کے سپرد کرنے کے ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم کے اختیارات اسحاق ڈار کے سپرد کرنے کے اقدام کو چیلنج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست عوامی تحریک کی جانب سے اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت اپنے اختیارات کسی دوسرے وزیر تفویض نہیں کرسکتے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی عدم موجودگی سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہو چکا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ سپیکر قومی اسمبلی فوری اجلاس بلا کر نیا قائد ایوان منتخب کرنے کا حکم دیا جائے جبکہ اسحاق ڈار کو فوری وزیر اعظم کے اختیارات استعمال کرنے سے روکا جائے۔