کراچی دھماکے کی ذمہ داری سندھو دیش لبریشن آرمی نے قبول کر لی۔ ایس ایس ملیر رائو انوار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 مئی 2016 13:41

کراچی دھماکے کی ذمہ داری سندھو دیش لبریشن آرمی نے قبول کر لی۔ ایس ایس ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مئی 2016ء) : کراچی کے علاقہ اسٹیل ٹاؤں میں آج صبح دھماکہ ہوا جس سے متعلق میڈیا کو بریف کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ دھماکے کی ذمہ داری سندھو دیش لبریشن آرمی کی جانب سے قبول کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

راؤ انوار نے بتایا کہ یہ گروپ 14 اگست کو ریلوے پر دھماکے کرتا تھا، ماضی میں بھی اس گروپ کے خلاف کارروائی کی تھی۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ آج اسٹیل ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ چینی انجینئیر دھماکے میں محفوظ رہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹیل ٹاؤن کے علاقہ سے 3 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :