یوکرین کے اولڈ ہاوٴس میں آتشزدگی، 17 افراد ہلاک ‘پانچ افراد زخمی

پیر 30 مئی 2016 13:30

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) یوکرین کے دارالحکومت کیف میں قائم ایک غیر رجسٹرڈ اولڈ ہاوٴس میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔کیف کے جنوبی علاقے لٹوشکی کے گاوٴں مں واقع اولڈ ہاوٴس کی 2 منرلہ عمارت میں آتشزدگی کے نیتجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

یوکرین کی ایمرجنسی سروس کے سرابرہ میکولا شیچوٹکن کے مطابق گزشتہ روزعلی الصبح اولڈ ہاوٴس سے ملحقہ ایک گھر میں آگ لگی جس نے بعدازاں اولڈ ہاوٴس کی عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب آگ لگی تو اْس وقت اولڈ ہاوٴس میں 35 افراد موجود تھے، جن میں سے 17 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ‘18 افراد کو عمارت سے نکال لیا گیا جن میں سے 5 افراد کو زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔مقامی ٹی وی چینل کے مطابق آگ بجھانے کا عملہ 40 منٹ تاخیر سے جائے وقوع پر پہنچا اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کی جان بچائی ‘حکام کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :