عراقی فوج اور دیگر فورسز داعش سے فلوجہ شہر کا قبضہ چھڑانے کے لئے تین مختلف سمتوں سے شہر میں داخل

پیر 30 مئی 2016 13:30

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) عراقی فوج اور دیگر فورسز داعش سے فلوجہ شہر کا قبضہ چھڑانے کے لئے تین مختلف سمتوں سے شہر میں داخل ہوگئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عراقی بری اور فضائیہ کی جانب سے داعش کے زیرقبضہ شہر فلوجا کو چھڑانے کیلئے آپریشن نئے مرحلے میں داخل ہوگیا جس کے مطابق زمینی فوج بھارتی ہتھیاروں سے شہر کی تین مختلف سمتوں سے داخل ہوگئی ‘ اسے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ ا اس سے قبل عراقی فورسز نے گزشتہ ہفتے فلوجہ کے گاوٴں اور دیہاتی علاقوں پر قبضہ کرنے کیلئے آپریشن کیا تھا جس میں اسے کامیابی حاصل ہوئی جو دارالحکومت بغداد سے صرف 50 کلو میٹر دوری پر ہیں۔

دوسری جانب فلوجہ آپریشن کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبدالوہاب السعدی کا کہنا ہے کہ کاوٴنٹرٹیررازم سروس، انبار پولیس اور عراقی فوج آپریشن میں حصہ لے رہی ہے ‘ سیکیورٹی فورسز کو آرمی ایوی ایشن، عراقی ایئرفورس اور اتحادی افواج کی فضائی مدد بھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

فلوجہ میں آپریشن کے آغاز سے قبل چند ہزار خاندان شہر سے باہر آنے میں کامیاب ہوئے تھے اور داعش نے تقریباً 50 ہزار سے زائد افراد کو یرغمال بنائے رکھا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جنگجو انہیں ڈھال کے طور پر استعمال کریں گے۔واضح رہے کہ فلوجہ عراق کو دوسرا اہم شہر ہے جس پر داعش کا قبضہ ہے جب کہ داعش نے موصل شہر پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :