شمالی آسٹریلیا میں تیراکی کرنے والی خاتون مگرمچھ کا شکار بن گئی

پیر 30 مئی 2016 13:09

سڈنی ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) شمالی آسٹریلیا میں رات گئے تیراکی کرنے والی خاتون مگرمچھ کا شکار بن گئی۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ ریاست کوئنزلینڈ کے شمال میں دوردراز علاقے تھارنٹن بیچ میں اتوار کی شام پیش آیا جہاں دو خواتین نے مگرمچھوں کے علاقے میں تیراکی کرنے کا فیصلہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ رات ساڑھے دس بجے پیش آیا جب 40 سالہ خاتون اپنی ایک دوست کے ہمراہ تیراکی کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار رسل پارکر نے میڈیا کو بتایا کہ خواتین جو آسٹریلوی سیاح تھیں، گہرے سمندر میں تیراکی کر رہی تھیں جب مگر مچھ نے ایک خاتون کو جکڑ لیا، دوسری خاتون نے اسے باہر کھینچنے کی کوشش کی مگر ناکام رہی اور خاتون پانی میں غائب ہو گئی۔ پولیس حکام کے مطابق لاپتہ خاتون کی تلاش کیلئے ایک ہیلی کاپٹر کی مدد سے سرچ آپریشن کیا گیا تاہم کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور امکان ہے کہ خاتون کو مگر مچھ نے نگل لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :