وینزویلا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 11 افراد ہلاک

پیر 30 مئی 2016 13:04

کراکس ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) وینزویلا میں مسلح گروہ نے فائرنگ کر کے کولمبیا کے ایک شہری اور 3 بچوں سمیت 11 افراد کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

اٹارنی جنرل کے آفس سے جاری ایک بیان کے مطابق واقعہ تروجیلو کے علاقے میں پیش آیا جہاں متعدد مسلح افراد نے حملہ کر کے گھروں میں موجود افراد کو صحن میں زبردستی جمع کیا اور ان پر فائرنگ کردی۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور کاروں اور موٹرسائیکلوں پر سوار تھے اور واقعہ کے بعد فرار ہو گئے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں ایک 76 سالہ کولمبئین شہری البرٹو دیاز پاٹینو اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔