اتحادی افواج کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، 40 جنگجو ہلاک

پیر 30 مئی 2016 12:34

دمشق( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) اتحادی افواج نے شام کے شمال میں واقع دہشت گرد تنظیم داعش کے اہداف پر بمباری کرتے ہوئے 40 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

ترک سلامتی کے ذرائع کے مطابق شام سے ترکی کے شہر غازییان تیپ پر راکٹ فائر ہونے کے بعد ترک مسلح افواج نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ اتحادی افواج کے طیاروں نے بھی فوری طور پر داعش کے حملے کا جواب دیا۔ ان کاروائیوں میں 40 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ان کے چار ٹھکانے، چار گاڑیاں، دو بکتر بند گاڑیاں اور اسلحے کے دو ڈپو تباہ کر دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :