بغداد : بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک ، 18 زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 مئی 2016 12:23

بغداد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مئی 2016ء) : عراقی دارالحکومت بغداد میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بغداد میں دھماکہ کار میں ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

دھماکے میں ابتدائی طور پر 18 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :