دبئی: پاکستا ن کے آموں کی پہلی کھیپ متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

پیر 30 مئی 2016 12:22

دبئی: پاکستا ن کے آموں کی پہلی کھیپ متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30مئی 2016ء) : اس سال پاکستان کے آموں کی پہلی کھیپ کراچی سے دبئی پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق آموں کی دو مشہور قسموں ’سندھڑی اور آلماس“ کی پہلی کھیپ گذشتہ روز دبئی پہنچ گئی۔ دبئی کی العویر فروٹ مارکیٹ میں پاکستانی آم پہنچنے کے بعد صرف دو دن میں ساری کھیپ بک گئی۔ آموں کی شپمنٹ منگوانے والی فرم بخامس ٹریڈنگ کمپنی کے ڈاریکٹر محمد افضل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی38سالوں پاکستان سے آم منگوا کر بیچ رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس دفعہ پاکستان میں آم کی پیدوار زیادہ ہوئی ہے۔ جس سے ہم متحدہ عرب امارات اور باقی عرب ممالک میں اس کی درآمد مزید بڑھا سکتے ہیں۔ اس وقت دبئی میں سب سے زیادہ آم درآمد کرنے میں ان کی کمپنی سب سے آگے ہے۔ پاکستان سے ان کی کمپنی سندھڑی، دوسہیری، انور رٹول، چونسا، اور کالا چونسا کی اقسام منگوا رہے ہیں۔اس سال گرمی کے موسم میں پاکستان سے 2.5ملین کارٹن منگوائے جا یئں گے۔ پاکستانی آمو ں کا دس کلو کے ایک کارٹن کی قیمت ہول سیل مارکیٹ میں 25سے 30درہم ہو تی ہے۔ مذکورہ کمپنی نے 2014میں پاکستان سے چھ ملین ڈالر کے آم برآمد کیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :