کراچی،گلشن حدید میں دھماکے سے تین افراد زخمی

دھماکہ چینی باشندوں کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول ڈٰیوائس سے کیا گیا

پیر 30 مئی 2016 12:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) کراچی میں گلشن حدید کے قریب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس دھماکے میں چینی باشندوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اس وقت کیا گیا جب چینی باشندوں کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں سے ایک چینی باشندے کا نام فچ اور ڈرائیور کا نام حیدر ہے۔ دھماکے کے بعد زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ اور سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :