شہبازشریف کی وزیراعظم سے ملاقات ، خیریت دریافت کی

پیر 30 مئی 2016 12:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لندن میں وزیر اعظم سے گھر میں ملاقات اور عیادت کی۔ فیملی کے دیگر ارکان بھی ہمراہ تھے۔ نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری (آج)ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نجی ائیر لائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے ہیتھرو ائر پورٹ پہنچے۔ ان کے استقبال کیلئے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شہباز شریف کے ہمراہ حمزہ شہباز اور فیملی کے دیگر ارکان موجود تھے۔ شہباز شریف لندن پہنچتے ہی وزیر اعظم میاں نواز شریف کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ان سے ملاقات اور عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز سے ان کی صحت سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :