مہاجرین خطرہ نہیں، خطرے میں ہیں، پوپ فرانسس

پیر 30 مئی 2016 11:56

پیرس۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ مہاجرین خطرہ نہیں بلکہ خطرے میں ہیں۔

(جاری ہے)

ویٹی کن سٹی میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ عالمی برداری کو مہاجرین کی دل کھول کر مدد کرنا چاہیے۔پوپ فرانسس نے اس موقع پر سینکڑوں مہاجر بچوں سے ملاقات کی۔ ان بچوں میں نائجیریا سے تعلق رکھنے والا ایک ایسا بچہ بھی شامل تھا، جس کے والدین یورپ پہنچنے کی کوشش میں سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :