موصل میں داعش کے خلاف کرد ملیشیا کا آپریشن شروع

پیر 30 مئی 2016 11:56

بغداد ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل پر قابض دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کرد ملیشیا پیش مرگہ فوج نے جنگی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رسا ں ادارے کے مطابق یہ آپریشن موصل شہر کے مشرقی علاقے کو داعش سے بازیاب کرانے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ پیش مرگہ فوج کو امریکی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں کا تعاون حاصل ہے۔ ساڑھے5 ہزار کرد فوجیوں نے موصل کے نواحی شہر خضر کے ارد گرد کے علاقوں کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے۔ کردستان ریجنل سکیورٹی کونسل کے مطابق موصل شہر پر حتمی کنٹرول کے سلسلے کا یہ ایک بڑا آپریشن ہے ۔

متعلقہ عنوان :