لاہور، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دفتر میں آتشزدگی، جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 30 مئی 2016 11:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء ) لاہور کے علاقہ مغل پورہ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس سے سٹور روم کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سٹورروم میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سٹور روم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ایک گھنٹے کی امدادی کاررائیوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

آتشزدگی کے واقعہ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی زیر کفالت رہنے والے بچوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم تمام بچے محفوظ رہے۔ آگ لگنے کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جائیں گی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن صبا صادق کا کہنا تھا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں موجود تمام بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :