کراچی، گلبائی میں کپڑے کے گودام میں آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا کپڑا خاکستر

پیر 30 مئی 2016 11:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء ) کراچی کے علاقے گل بائی میں پرانے کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی جانب سے 24 فائر ٹینڈرز اور 3 واٹر باوٴزر مل کر آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے۔ فائربریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا تھا۔ گل بائی کے قریب پرانے کپڑوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

آگ کی اطلاع پر پہلے چار فائر ٹینڈرز کو روانہ کیا گیا تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید چار فائر ٹینڈرز اور دو واٹر باوٴزر کو طلب کیا گیا۔

فائربریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا جس کے بعد شہر بھر سے مزید فائرٹینڈر طلب کر لئے گئے تھے۔برگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شاٹ سرکٹ لگ رہی ہے، تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو آپریشن تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :