ترک مسلح افواج کی بمباری سے کرد عسکریت پسندوں کے4 ٹھکانے تباہ ، 40 جنگجو مارے گئے

پیر 30 مئی 2016 11:26

استنبول۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) ترک مسلح افواج کی کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے4 ٹھکانے تباہ اور 40 جنگجو مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترک میڈیا کے مطابق شمالی عراق کے علاقے سی ناتھ ہفتانن میں فضائی کاروائی کے دوران پی کے کے کے دو ٹھکانوں ،چار گاڑیوں ،دو بکتر بند گاڑیوں اور اسلحے کے دو ڈپووٴں اور ماتینا کے علاقے میں 4 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے ۔ماردین اور نصائبین میں دہشتگردوں کی خلاف کاروائیوں میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ترک مسلح افواج اور اتحادی قوتوں نے شام کے شمال میں واقع دہشت گرد تنظیم داعش کے اہداف پر بمباری کرتے ہوئے 32 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔